لاہور ہائیکورٹ میں آن لائن گیم پب جی کی بندش کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سےکئی ہلاکتیں ہوچکیں، لاہور میں ایک لڑکے نے ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا، پب جی کے استعمال سےنوجوان نسل کی ذہنی صحت ،زندگی کو خطرات ہیں۔
درخواست گزارنے کہا کہ پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنےکے لیےکوئی قانون نہیں جب کہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنےکے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیےگئے ہیں لہٰذا عدالت آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
واضح رہےکہ پنجاب پولیس نے پب جی گیم کو دیکھ کر قتل کی واردات کے بعد گیم پر پابندی لگوانے کے لیے وفاقی حکومت سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔