کسٹم انٹیلی جنس اسلام آباد کا سمگلر وں کے خلاف آپریشن چالیس کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ ڈرائی فروٹ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا

)کسٹمزانٹیلیجنس اسلام آباد کا سمگلر وں کے خلاف آپریشن چالیس کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ ڈرائی فروٹ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا، چھاپے میں دو افٖغانی سمگلرز بھی گرفتار کر لئے گئے وزیر اعظم کی ہدایت پر کسٹمزانٹیلیجنس اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متحرک ڈی جی کسٹم انٹیلیجینس فیاض احمد چدھرڑ کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلیجنس اسلام آباد نے ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی گنجمدی کے گوداموں پر پولیس کے ہمراہ مار کر چھا پہ چالیس کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ ڈرائی فروٹ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا، کسٹم نے سامان ٹر کوں میں لورڈ کر کے اسلام آباد کر کے اسلام آباد پہنچا دیا سامان اس قدر ز یادہ تھا کی کسٹم کے گودام میں جگہ کم پڑ گئی جس کی وجہ سے ڈرائی فروٹ اور دیگر سامان سے بھرے ٹرک دفتر کے باہر کھڑے کر دیے گئے کسٹم کا ،آپریشن 10 گھنٹے تک جاری رہا،،سامان کو 20 ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز انٹیلیجنس کے گودام میں منتقل کیا گیا،ڈرائی فروٹس اور دیگر نان کسٹم سامان کے مالکان کا تعلق کوئٹہ اور افغانستان سے ہے تاہم کسٹم حکام نے دو سمگروں جن میں موسی خان ، سراب کو گر فتار کر لیا ملز مان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا