طارق آفریدی ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی ایڈووکیٹ 985 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، انصاف لائرز فورم کے طائف خان ایڈووکیٹ 740 ووٹ لے کر دوسرے، ملگری وکیلان کے رحمان اللہ ایڈووکیٹ 570 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔نائب صدارت کی سیٹ پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، گرینڈ الائنس کے اختر الیاس 1108 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر گرینڈ الائنس کے لاجبر خان ایڈووکیٹ 925 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی 726 ووٹ لے کر دوسرے اور انصاف لائرز فورم کے شاہ فیصل 630 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر ملگری وکیلان کی ندا خان ایڈووکیٹ 1157 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئی، گرینڈ الائنس کے واحد خان خلیل ایڈووکیٹ 1115 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

 

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر گرینڈ الائنس نور ولی خان 872 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ملگری وکیلان کے ذوالفقار علی 743 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار عمران خان 580 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔فواد افضل صافی ایڈووکیٹ بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اور فدا محمد خان بلامقابلہ پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔