اسلام آباد(سی این پی)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا اکبر خان کی ہدایت پر ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے ملزم ضیا اللہ ولد حاجی نصر اللہ سکنہ پشاور (راولپنڈی کے کرنسی کیریئر ) پر چھاپہ مارا، خصوصی اطلاع پر ملزم کو موٹر وے پولیس کے ہمراہ موٹرے ول ٹول پلازہ پشاور پر روکا گیا
Crackdown against illegal currency smuggling; Parallel banking#fia,#Currency ,#smuggling,#parallelbanking,#peshawar,#crackdown, pic.twitter.com/R1M45YC5f6
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) January 29, 2022
تلاشی کے دوران ملزم سے چالیس پانچ سو امریکی ڈالرز، 75 ہزار 310 یورو اور 13300 مالیت کی ملائیشین کرنسی برآمد کرلی، یہ تمام رقم مجموعی طور پر دو کروڑ پچیس رورپے بنتی ہے، ملزم ضیا اللہ یہ رقم راولپنڈی سے پشاور منتقل کر رہا تھا ، ملزم کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا ہے ، یہ ایف آئی اے سی بی سی پشاور کی غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی ہے۔