پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کہ کچھ شر پسند عناصر احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کر کے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے، ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل کیا جائے، اس معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، پورے ملک میں جس طرح پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ قابل مذمت ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا جلاؤ گھیراؤ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔