ملتان بہاولپور روڈ پر نجی آئل مل میں 4 مزدور تیل کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے، چاروں مزدوروں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ملتان بہاولپور روڈ پر ایک مزدور تیل کا کنواں صاف کر رہا تھا کہ زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر کنویں میں گر گیا۔
کنویں میں تیل اور صابن کی باقیات تھیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس کو بچانے کے لیے ایک ایک کرکے اس کے مزید 3 ساتھی مزدور کنویں میں اترے تو وہ بھی زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور چاروں مزدوروں کی لاشوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔