ایم این اے کے 50کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر پی ڈبلیو ڈی کی دوسری ڈویثرن سے لیکر من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا انکشاف

ایم این اے کے 50کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر پی ڈبلیو ڈی کی دوسری ڈویثرن سے لیکر من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا انکشاف ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق جہلم کے ممبر قومی اسمبلی کو وفاقی حکومت نے 50کروڑ روپے جہلم کے مختلف ترقیاتی منصوبوں جں میں سڑکوں سمیت دیگر منصوبے شامل تھے پی سی ڈی پانچ نئے ٹینڈر جاری کیے لیکن سول ڈویثرن ٹو میں کے افسر نے وفاقی وزیر ہائوسنگ کے قریبی عزیز کی سفارش پر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کام پی سی ٹو میں ٹرانسفر کروا لئے گئے ہیں ذرائع ک اکہنا ہے کہ مذکورہ افسر بلال افریدی نے ترقیاتی منصوبوں کو من پسند ٹھیکیدراوں کو دینے کیلئے اپنی پاور استعمال کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ کے ٹھیکے ٹینڈ کر دیئے اور مبینہ طور پر ان سے کمیشن بھی وصول کی اس حوالے سے بلال سے رابطہ کیا گیا جو نہ ہو سکا ۔ذرائع کا کہنا کہ پی ڈبلیو ڈی کا مذکورہ افسر وزارت ہائوسنگ کے ایک اعلیٰ افسر سے تعلق ظاہر کر کے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دے رہا ہے جبکہ دیگر ٹھیکیداروں نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اگر مذکورہ افسر من پسند کیمپنیوں کو کام د یتا رہا تو وہ احتجاج کر یں گے اس حوالے سے پی سی ڈی پانچ کے آفسر کا کہنا ہے کہ ایم این اے کے 50کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہم کر رہے تھے لیکن ہم سے کام لے کر سفارش کی بنا پر سول ڈویثرن ٹو میں بھجوا دئے گئے