سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاسنے جی 20 اجلاس کے حوالے سے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کر گردن دبوچ کر جی 20 کانفرنس کروانے جارہا یے،مسئلہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں حل طلب مسئلہ ہے، ان کا کہن اتھا کہ چین کا اجلاس کا حصہ نہ ہونا،بہترین فیصلہ ہے،دیگر ممالک کو بھی متنازعہ خطے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت پر سوچنا چاہیے ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،ہندوستان نے منصوبہ بنا رکھا ہے کہ اگر جی 20 اجلاس ناکام ہوا تو ملبہ کشمیریوں پر ڈال دے گا،ہندوستان تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے تخریب کاری بھی کرسکتا ہے
تمام جی 20 ممالک سے درخواست ہے ہندوستان کو اس کانفرنس سے باز رہنے کا کہیں، بھارت جی 20 کانفرنس کی سیکورٹی کے نام پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہا ہے،ہندوستانی فوج نے کشمیری رہنما شیبر شاہ کی فیملی کو ہراساں کیا،پوری دنیا کو آگے بڑھ کر بھارتی فوج کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے، ہندوستانی اقدامات کی وجہ سے انسانیت سسک رہی ہے چیخ رہی ہے،کشمیریوں کی من مرضی کے خلاف جی 20 کانفرنس کے انعقاد کا تمام ممالک کو بائیکاٹ کرنا چاہیے،22 مئی کو مظفرآباد میں پرامن ریلی کا انعقاد کررہے ہیں،جی 20 کانفرنس کے موقع پر کشمیری پاکستانی جہاں بھی ہیں سراپا احتجاج بن جائیں،ہندوستانی اقدامات کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کریں