ریلوے اراضی کیس، لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اشرف قاضی کیخلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی الاٹمنٹ ریفرنس میں وکلاء صفائی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، تفتیشی افسر حیدر عظمت اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وکلاء صفائی کی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت21 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔