اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں وکیل صفائی بیرسٹر قاسم نواز عباسی کو کرونا ہوجانے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کو بتایاگیا کہ وکیل صفائی بیرسٹر قاسم نواز عباسی کو کرونا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے ریفرنس کی سماعت 16 فروری تک کیلئے ملتوی کردی، ادھر عدالت نے اسی ریفرنس میں شریک ملزم طارق محمود کی جانب سے 3 کروڑ روپے مالیت کے منجمند شیئرز کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت16فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">