مشال حسین ملک کی وفد کے ہمراہ سید سبط الحیدر بخاری سے اہم ملاقات

مشال حسین ملک چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری سے اہم ملاقات.اس ملاقات میں G-20 کانفرنس کے بائیکاٹ اور سول سوسائٹی کے ہمراہ 22 مئی 2023 بروز سوموار دن 03:00 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر عالمی یوم امن کے موقع پر احتجاجی دھرنے کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی.مشال ملک کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید سبط الحیدر شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے آپ کی جدوجہد اور یسن ملک کی قربانیوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر احتجاج منظم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے. بھارت ایک متنازعہ علاقہ میں جی 20 ممالک کی کانفرنس منعقد کر کے نہ صرف کشمیریوں کے خون کا مذاق اڑا رہا ہے بلکہ یہ عالمی برادری اور یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا. سقوط کشمیر کے بعد اپنے قبضے کو جواز بخشنے کیلیے بھارت کی یہ مذموم کوشش اس کے فاشسٹ چہرے سے پردہ ہٹا رہی ہے.