اسلام آباد سے بھی عازمین حج کی پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت کے تحت پہلی پرواز سے 387 عازمین مدینہ روانہ ہوئے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کی پہلی پرواز کی روانگی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر مذہبی امور طلحہ محمود اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
Pakistan International Airlines' first Hajj flight from Islamabad departed to Madinah today@MORAisbOfficial @senatorMtalha https://t.co/suorxxk3uz pic.twitter.com/1XDyREO4hj
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) May 21, 2023
تقریب سے خطاب میں وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ عازمین ، حجاز مقدس پر پاکستان کے سفیر ہیں ،کسی کو شکایت ہو تو موبائل پر براہ راست مجھے مطلع کرے۔دوسری جانب عازمین حج کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں اور خانہ خدا میں پاکستا ن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاگو رہیں گے۔وزیر مذہبی امور اور سینیٹر طلحہ محمو د نے عازمین کو ذاتی جیب سے خریدے گئے تحائف پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک شخص کو بھی مفت حج نہیں کرنے دیا اور اس سال معاونین حجاج کی خدمت کرتے نظر آئیں گے۔