گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت قومی یکجہتی ڈائیلاگ ہوئی، تقریب کے شرکاء نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملکی سالمیت پر حملہ تھا، اس کے خلاف پوری قوم یکسو اور پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے علماء اور جامعات کے وائس چانسلرز سے رائے لی ہے، افواج پاکستان کے لیے پوری قوم کا جوش قابل فخر ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر اور بابائے قوم ہمارے عظیم ترین رہنما ہیں، مسلح افواج قوم کے ماتھے کا جھومر ہے۔ پوری قوم اپنی افواج سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 سے 8 سال کے بچوں کو بہتر تربیت دینا ضروری ہے، اس ضمن میں گورنر نے پرائمری ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بہت خطرناک تھے، ہم حالت جنگ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">