وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ وکلاء برادری سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ دیگر صوبوں کی طرز پر فوری طور پر پراسکیوٹر جنرل اور آڈیٹر جنرل جنرل کے دفاتر کو الگ کرنے کیلئے سمری متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل کی آسامیوں کی تخلیق Rcoup بنیادوں پر کرنے کیلئے سمری تیار کریں۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جی ایل الاٹ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وکلاء کیلئے جدید لائبریری کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کئے جانے والے رقم کی جلد ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مثالی لائبریری بنائیں تاکہ وکلاء برادری اس سے مستفید ہوسکیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ وکلاء برادری کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر اور دیگر سہولیات کیلئے 30 کروڑ کا منصوبہ جلد منظور کیا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کو جلد یقینی بنانے کیلئے کئے گئے تمام اعلانات کے مطابق سمری فوری طور پر منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کریں۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے دلچسپی لے وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے میں جس طرح دلچسپی لے رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">