اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس سردار اعجازاسحاق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی بریت کی درخواست پر نیب سے دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی بریت درخواست پر وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں، گواہوں میں سے بھی کسی نے میرے موکل کے خلاف بیان نہیں دیا،میرے موکل کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے، استدعا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے ، وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے حتمی دلائل طلب کر لیے اور سماعت7 فروری تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">