اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے احتساب عدالت سے اشتہاری اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کیخلاف درخواست مستردکرتے ہوئے اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھر حکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور گھر کی نیلامی پر دیا گیا حکم امتناع بھی ختم کردیا۔واضع رہے کہ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھاجبکہ تبسم اسحاق ڈار کاموقف تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے،اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا،احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">