ایف آئی اے کا کریک ڈائون، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والا پکڑ لیا

پشاور(سی این پی)ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدائت پر ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری متوازی بینکنگ ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر خان کی سر براہی میں پر محمد افضل خان نیازی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی پشاور کی ٹیم نے چھا پہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کر نے والے ملزم عدنان ولد حبیب اللہ رکن بٹ خیلہکو گر فتار کر لیا اور اس کے خلاف مقد مہ (ایف آئی آر 101/2021) درج کر لیا ملزم جو مختلف منی چینجرز سے بغیر کسی لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت اور خریداری میں ملوث تھا۔ اس نے 2018 سے 475244841 روپے (47 کروڑ باون لاکھ 44 ہزار 8 سو اکتیس روپے) میں غیر ملکی کرنسی کی فروخت اور خریداری کی۔ 2021 میں 79 بار منی چینجرز سے۔ وہ بٹ خیلہ میں متوازی بینکنگ سسٹم چلا رہے تھے۔ غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ مہم کے خلاف ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے ملزم کع گر فتار کر لیا ہے