جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ پیر خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری جان اور افواج پاکستان ہماری شان ہیں، کسی کو شہدائے وطن کی توہین نہیں کرنے دیں گے، جن لوگوں نے سیاست کی آڑ لیکر وطن دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے ایسے عناصر کا قلع قمع کرنا ضروری ہے۔ ملک و قوم کا بچہ بچہ آج پاکستان کے وقار، عزت و عظمت اور شان کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج یوم تکریم شہدائے پاکستان مناکر پوری قوم نے ثابت کردیا کہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور اپنی پاک فوج سے دلی محبت کرتے ہیں،جماعتِ اہلسنت دوقومی نظریے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے فکری اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کو بھی اپنا مقصدِ اولین سمجھتی ہے،پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں کر سکتے، عالمی طاقتوں کو یہ سمجھنا چاہیےکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار مُلک ہے، جماعتِ اہلسنت پاکستان عالمِ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں اور خاص طور پر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،پاکستان کے خلاف ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جماعتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان القادری نے ان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے ساتھیوںپیر سید شبیر حسین شاہ، صوبائی امیر، جماعتِ اہلسنت پاکستان (وفاقی و شمالی علاقہ جات)، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، ناظمِ اعلیٰ، جماعتِ اہلسنت پاکستان( راولپنڈی ڈویژن)،مفتی محمد اسلم ضیائی، ڈویژنل ناظمِ اعلیٰ، جماعتِ اہلسنت پاکستان (ICT), پیر محمد گلزار نقشبندی،رُکن مرکزی مجلسِ شوریٰ، جماعتِ اہلسنت پاکستان، راجہ ریاضت حسین،ضلعی ناظمِ اعلیٰ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پیر خالد سلطان القادری کا مزید کہنا تھا کہ جماعتِ اہلسنت پاکستان ایک خالص مذہبی جماعت ہےِ اوراسکا کسی بھی سیاسی جماعت یاگروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،جماعتِ اہلسنت ہمیشہ ناموسِ رسالت کے تحفظ، عقیدۂ ختمِ نبوت کی پاسداری اور صحابہ و اہلبیت کی عزت و احترام کے لیے سرگرمِ عمل رہی ہے۔ جماعتِ اہلسنت کے اکابرین خصوصاً قائداعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمد اقبالؒ، مولانا حسرت موہانی، مولانا عبدالستار خان نیازی، پیر صاحب مانکی شریف، مولانا عبدالحامد بد ایونی اور پیر سید جماعت علی شاہ صاحب سمیت ہزاروں علماء و مشائخ کی قربانیوں سے وطنِ عزیز پاکستان کا قیام ممکن ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دنوں اخبارات ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے تین باتیں سامنے آئیں۔ جو ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں، جن میں پہلاامریکی پارلیمنٹ کے کچھ ممبران کی طرف سے اپنے وزیرِ خارجہ کو پاکستان کی اندرونی سیاست کے بارے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کے حوالے ے لکھا جانیوالاخط ہے,کینیڈا کے کچھ ممبرانِ پارلیمنٹ نے اپنے وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے پاکستان کے اندرونی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے۔ پاکستان کے ایک معروف سیاستدان اور امریکہ کی ایک رُکن پارلیمنٹ کے مابین مبینہ طور پر زوم کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں مذکورہ امریکی رُکن پارلیمنٹ کو پاکستانی معاملات کے بارے میں بیان بازی کی دعوت دی گئی۔ جماعتِ اہلسنت پاکستان اِن تینوں اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہےکیونکہ یہ سراسر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جو کہ ہم کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔ عالمی طاقتوں کو یہ سمجھ لینا چاہیےکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار مُلک ہے۔ ہم پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ 75 سال کے دوران لاکھوں بے گُناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ کئی معصوم عورتوں کی عصمت کو تار تار کیا گیا ہے۔ بے شمار معصوم بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔ مگر امریکہ یا کینیڈا کے ممبرانِ پارلیمنٹ نے اُن کے بارے میں کوئی مؤثر آواز نہیں اٹھائی۔ ہم اس قسم کے مُردہ ضمیر ممبرانِ پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہیں، جماعتِ اہلسنت پاکستان عالمِ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں اور خاص طور پر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عرب سپرنگ کے نام پر تما م عرب ممالک کہ تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے لیبیا، عراق اور شام کو نشانِ عبرت بنایا گیا۔ہم پاکستان کے خلاف ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جماعتِ اہلسنت پاکستان نے پورے پاکستان میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یادگار شہداء کو نذر آتش اورشہید فوجی افسران و جوانوں کے مجسمے اور تصاویر کو جلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ حکومت ان شرپسند عناصر کو قانون کے شکنجے میں لائے۔ آج جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام مدارس اور مساجد میں بچوں نے شہدائے پاک فوج کیلئے قرآن خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں کو نہ کبھی بھولی ہے اور نہ کبھی بھولے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">