پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما راجہ خرم نواز نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے کہا کہ حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کی اور سیاست سے دستبردار ہونے کافیصلہ کیا، حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے، جو بےقصور گرفتار ہیں ان کی رہائی ہونا چاہیے۔راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی کوئی احتجاج کیا پُرامن طریقے سےکیا، یہی جمہوریت کا حسن ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">