وزارت ہائوسنگ نے پی ڈبلیو دی کے گریڈ 18کے ایک افسر کو سیاسی سفارش پر دو چارج جبکہ دوسرے کا تبادلہ روک دیا باقی پانچ کے تقرر اور تبادلے کر دیئے بااثر کے خلاف کروڑوں روپے کی انکوائریاں التواء کا شکار ہو گئی ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ نے گریڈ 18کے ملتان کے ایکسیئن طارق کریم کا تبادلہ اسلام باد سے پی ڈبلیو ڈی کے مدثر اصغر کو ملتان ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے ڈی جی آفس سے ایکسیئن مراد علی کو سول ڈویثرن ایبٹ آّبادجبکہ افتخار الحق قریشی کو اسلام آباد سی سی ڈی 8جبکہ ایکسیئن رانا مدثر کو سی سی ڈی فور کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ذرائع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے ایکسیئن طارق کریم کا تبادلہ ملتان کی ایک سیاسی شخصیت کی سفارش پر روک دیا گیا جس بنا پر مدثر اصغر کو واپس اسلام آباد اور رانا مدثر کا تبادلہ روک دیا گیا جبکہ ایکسیئن پی ڈبلیو ڈی بلال جس کے پاس پی ڈبیلیو ڈی پراجیکٹ سول ڈوثیرن ٹو کا چارج ہے کو سیاسی شخصیت کی سفارش پر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویثرن کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا گیا ذرائع کا کہنا مذکورہ بالا افسر کے خلاف وزارت ہائوسنگ کی جاننب سے سابق ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کو تین مختلف انکوائریاں تحقیقات کے لیے دی گئی تھی اس افسر پر الزام تھا کہ انہوں نے مختلف پراجیکٹ میں مبینہ طور پر کرپشن کی ہے مگر تاحال مذکورہ بالا تحقیقات التواء کا شکار ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">