وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے، ماضی میں وزیراعظم پر توہینِ عدالت لگانا غیر آئینی تھا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔عرفان قادر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، نااہلی کے بعد میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے۔عرفان قادر نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے گِری۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">