وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔وہ اسلام آباد میں ٹویوٹا ایشیاء کے صدرYoshiki – Konishi اور انڈس لائرز کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز دس کروڑ ڈالر کی ابتدائی لاگت سے ہائبرڈز گاڑیاں بنانے کیلئے پاکستان میںیونٹ قائم کیا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں ہائبیرڈ گاڑیوں کی تیاری کیلئے ٹیوٹا کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار سے درآمدی بل میں کمی آئے گی اور ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے صنعتوں کو تمام دستیاب وسائل فراہم کر رہی ہے۔وزیاعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں سال جولائی سے ٹویوٹا انڈس موٹرز گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی برآمد شروع کرے گا یہ برآمدات پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا حصہ بنائیںگی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">