وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر بجٹ سے پہلےعوام کیلئے خصوصی ریلیف، گھی کی قیمتوں میں شاندار کمی، نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت فراہم کئے جانے والے سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے۔جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔سبسڈائزڈ گھی جو پہلے 490 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا اب کل سے410 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو میں ہی فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت بنیادی اشیاء (آٹا، چینی، گھی، چاول، دالیں ) پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دیگر برانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی بروقت فراہمی کیلئےکوشاں ہیں۔