اسلام آباد(سی این پی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی کوشش سے متعلق کیس میں گرفتار ان کے شوہر کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز خاتون ایم این اے کےگرفتار شوہر علی حیدر کو عدالت پیش کیا، عدالت نے ملزم علی حیدر کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔یاد رہے کہ ملزم علی حیدر رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کے شوہر ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی کے بعد کنپٹی پر پستول رکھا،وومن پولیس اسٹیشن نے خاتون ایم این اے کی درخواست پر ملزم علی حیدر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">