پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 جون تک 8.86 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل قرض کی 30 کروڑ ڈالرکی قسط رواں ہفتے موصول ہوئی، رواں ہفتے موصول ہونے والی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔