بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال بھی نئی پرواز کے لیے پر تولنے لگے۔سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے پیپلز پارٹی سے رابطوں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کی ہے اور اس موقع پر جام کمال کے ہمراہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ بھی تھے۔بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما جام کمال سابق وزیراعظم نواز شریف اور پھر شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ میں بھی وزیر تھے، اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال، رُکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی کی الگ الگ ملاقاتیں
ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا
پاکستان… pic.twitter.com/lSgMr8vYsH
— PMLN (@pmln_org) June 22, 2023
دوسری جانب جام کمال کے علاوہ رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی کی بھی مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی۔ رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دل کی آواز ہے، معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کو ٹکٹ دیں گے۔