اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیرسماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری کے معاون وکیل بیرسٹر شیراز راجپر ،نیب گواہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اس موقع پر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، معاون وکیل نے عدالت کو بتایاکہ فاروق نائیک دیگر عدالتی کیسز میں مصروف ہیں استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے،آئندہ سماعت پر فاروق نائیک عدالت پیش ہونگے،عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 10فروری تک ملتوی کر دی۔