اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نےڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب جمع کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز شہری محمد اقبال کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ کی معاون وکیل جبکہ نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ اسی نوعیت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ دیا جس کی مصدقہ نقل اپلائی کر رکھی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل بھی دائر ہو چکی ہے جو زیر التواء ہے،چیئرمین نیب کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہے، اس لیے جواب کی منظوری نہیں ہوئی،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جواب جمع کرایا جائے گا، عدالت نے نیب کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ درخواست گزار کا کہناہے کہ چیئرمین نیب نے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک سال کے لئے ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی کی،سپریم کورٹ نے نیب کی تعیناتیوں سے متعلق واضح ڈائریکشنز دی تھیں،سپریم کورٹ نے نیب کے سروس رولز تو کالعدم قرار نہیں دیے تھے، قانون کے مطابق تعیناتی کیلئے اشتہار دینا لازم ہے، امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار کی تعیناتی کی جا سکتی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">