اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب کر لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سینئر صحافی حامد میر عدالت میں پیش ہوئے اور بطور عدالتی معاون رپورٹ جمع کرائی، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا تمام عدالتی معاونین نے رپورٹ جمع کرا دی ہے؟، جس پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایاکہ کچھ عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے،عدالتی معاون فریحہ عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ انفارمیشن تک جتنی رسائی ہو گی اتنا ہی معاشرہ بھی بہتر ہو گا، آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کو سامنے رکھ کر دیکھیں تو تین چار چیزیں اہم ہیں،آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر نہیں ہونی چاہیے،اگر فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہو گا تو کچھ نہیں ہو گا اس لیے معلومات تک رسائی ضروری ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">