پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری محمد عدنان آج پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کرینگے

تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء اور راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری محمد عدنان آج پی ٹی آئی سے اپنے راستے جدا کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کرنے والے ہیں

چوہدریمحمد عدنان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا اہم اعلان نیشنل پریس کلب میں کرینگے

سابق ایم پی اے عدنان چوہدری 9مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے اپنی وابستگی سے علیحدگی کا اعلان بھی کرینگے

سابق ایم پی اے عدنان چوہدری اپنی آزاد سیاست کی نئی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اعلان اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آج کرنے جارہے ہیں

راولپنڈی کے حلقہ پی پی 11 سے عدنان چوہدری کا تعلق ہے جو کینٹ بورڈ اور چھاؤنی کا انتہائی اہم حلقہ ہے

عدنان چوہدری بدھ کی شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اپنے نئے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کا باقاعدہ اعلان کرینگے