اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور انتیس، کراچی اکتیس، کوئٹہ پچیس، گلگت سترہ، مری سولہ اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
محکمہ موسمیات کی بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، بارہمولہ، لیہہ اور شوپیاں میں ابر آلود موسم اور بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں انتیس، لیہہ گیارہ، شوپیاں سترہ اور بارہمولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔