علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کر دی گئی اور پراسیکیوشن کو تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کردی انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں علی افضل ساہی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کی،علی افضل ساہی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کا پراسیکیوشن کو تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کردی اورعدالت نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی جبکہ علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔