پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود چودھری کے بیٹے عبدالباسط کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کے بیٹے پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چودھری جنہیں افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں طورخم باڈرسے گرفتار کیاگیا تھا کو آج عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین روزہ  جسمانی ریمانڈ پر عبدالباسط کو سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا ملزم چوہدری امجد سبابق ایم پی اے کا بیٹا ہے یاد رہ کہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کا بیٹا افغانستان فرار ہوتے ہوئے طور خم بارڈر سے ایف آئی اے پشاور نے گرفتار کر لیا تھا۔ راولپنڈی پی ٹی آئی رہنما عبدالباسط چودھری کی گر فتاری کے لئے راولپنڈی پو لیس چھاپے مار رہی تھی گر فتاری سے بچنے کے لئے اس نے ملک سے فرار ہو نے کے لئے پاک افغان سرحدی گزرگاہ سے فرار ہو ر ہا تھا ، ، عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود، جو کہ نو مئی کے بعد فوری طور پر بر طانیہ فرار ہو گیا تھا کا بیٹا ہے کا فی عر صہ روپوش ہو نے کے بعد اس نے فرار ہو نے کی کو شش کی ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کے لئے سفری دستاویزات بنائی تھیں، جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم عبدالباسط چودھری کو گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔