اسلام آباد جیل کی تعمیر کے منصوبے میں من پسند کمپنیوں کو زائد نرخوں پر ٹھیکہ دینے پرایف آئی اے نے سابق ڈی جی پی ڈبلیو ڈی، چیف انجینئر سمیت پانچ افسران کو طلب کرلیا

وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی کے اربوںروپے مالیت کا اسلام آباد جیل کی تعمیر کے منصوبے میں من پسند کمپنیوں کو زائد نرخوں پر ٹھیکہ دینے پرایف آئی اے نے سابق ڈی جی پی ڈبلیو ڈی، چیف انجینئر سمیت پانچ افسران کو طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق وزارت ہائوسنگ کے ذیلی اداروں پاک پی ڈبلیو ڈی نے السام آباد جیل کی تعمیر کا ٹھیکہ4ارب روپے میں پانچ مختلف کمپنیوں کو دیا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کی تعمیر 2017ء میں شروع کی گئی، پی ڈبلیو ڈی کے دو سابق ڈی جی جن میں شاہد فرزند اور فیاض حسین شاہ پر الزام تھاکہ انہو ںنے بطور چیف انجینئر من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جس پر ایف آئی اے نے اسلام آباد جیل کی تمعیر میں بے ضابطگیاں کرنے پر دو سابق ڈی جیز سمیت پانچ افسران کو طلب کر لیا ہے

یاد رہے کہ اسلام آباد جیل کی تعمیر کا منصوبہ2017میں شروع ہوا اور ایک مال تک اس کی تعمیر جاری رہی بعد ازاں تعمیر روک دی گئی تعمیرات اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے اب تک کام بند ہے مذکورہ بالا افسران پر الزام تھا کہ انہو ںنے من پسند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے زائد نرخوں پر ٹینڈر جاری کروائے تھے۔