لاہورئی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا ۔منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرعلی نجفی نے فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کی تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کی حکم امتناع ختم کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی اور ایف آئی اے کو سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سائفر تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لیا۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">