پاکستان ڈس ایبل فیڈریشن کے زیر اہتمام فائونڈیشن کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں پانچ تا سات جولائی تک نیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے سپیشل افراد، سیاسی ، سماجی، بزنس کمیونٹی اور صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تین روزہ کانفرنس کے حوالے سے پاکستان ڈس ایبل فائونڈیشن کے چیئرمین شاہد احمد میمن نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ الحمد اللہ نیشنل کانفرنس آغاز سے اختتام تک کامیابی سے منعقد ہوئی ، ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے پاکستان ڈس ایبل فائونڈیشن کے خیرخواہوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے جس میں سپانسرز، رضا کار، کوآرڈینیٹرز اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں
میں ان تمام کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے اس نیشنل کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملایا، شاہد احمد میمن نے اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ جناب صادق سنجرانی ، لیفٹیننٹ جنرل(ر) آصف ممتاز سکھیرا وائس چانسلر اسلامیہ محی الدین اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر مختار وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد، انور جیلانی ہری پور یونیورسٹی، منصور احمد کنڈی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے نیشنل کانفرنس کے دوران اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کرکے ڈس ایبل فائونڈیشن کی حوصلہ افزائی کی
صدر فائونڈیشن شاہد احمد میمن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے نمائندے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے، IGNITE کے نمائندے، نیشنل بک فائونڈیشن کے نمائندے اور کامسیٹس سے طاہر نعیم Tecnext pvt سے عامر سمیع لمیٹڈ اسلام آباد، ڈاکٹر منیزہ عامر نے ساتھی ڈاکٹر ساجدہ اور شفا میڈیکل کالج اسلام آباد کی ڈاکٹر انیلہ کے ساتھ اس موقع پر شرکت کی میں ان کا بھی تہہ دل سے شکرگزار ہوں، ان کا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کے لیے کام کرنے والی 35 تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر معززین نے بھی اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے بھرپور کردار ادا کیا
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے شگفتہ اقبال ، بشارت اللہ گلگت سے، پروفیسر الیاس ایوب میرپور آزاد کشمیر، افضل بٹ صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد، پی ایف ایف بی اسلام آباد سے رابیل پیرزادہ،کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر سائرہ سلیم، راولاکوٹ سے ڈاکٹر مہناز شفیع، اسلام آباد سے ڈاکٹر شاہین اختر، راولاکوٹ سے راشدہ خانم، کراچی سے ڈاکٹر فرزانہ سلیمان، فیصل آباد سے احمد کریم، پشاور سے کمال یوسف اور ملک بھر سے پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن کے فوکل پرسنز بشمول امرت نگر میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے خانیوال کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شاہد احمد میمن نے کہا کہ مذکورہ بالا افراد کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، ان تمام افراد نے تین روزہ نیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے نہ صرف ہماری عزت افزائی کی بلکہ پاکستان بھر کے سپیشل افراد کی دعائیں لیں ان کے دل جیتے ہیں۔