لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل سنگل بنچ نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری ذکا اشرف کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے چوہدری ذکا اشرف کی بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کو برقرار رکھا ہے ۔ عدالت نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے مقرر کردہ بورڈ آف گورنرز کو بھی پی سی بی کے قوانین اور آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے دو ہفتوں میں بورڈ آف گورنر بنانے کا حکم دیا جو تین ہفتوں میں چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرائے گا ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران پی سی بی کی جانب سے چوہدری بلال رضا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ چوہدری بلال رضا ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ ان کے موکل چوہدری ذکا اشرف کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پی سی بی کے آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں پی سی بی کے پیرا 48 کا حوالہ دیا ۔ چوہدری بلال رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے موکل چوہدری ذکاءاشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست دائر کرنے کا مقصد پاکستان کو آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران آگے بڑھنے کی پی سی بی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی منصوبہ بندی معلوم ہوتی ہے ۔ 5 جولائی 2023 کو حکومت نے چوہدری ذکا اشرف کو ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کے لئے مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ ایک انتہائی اہم اجلاس میں پاکستان کا کیس انتہائی موثر انداز میں پیش کیا گیا ۔ دریں اثناءغالباً آخری پی سی بی انتظامیہ کی سرپرستی میں ایک لابی نے چوہدری ذکا اشرف کی بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تقرری کے خلاف قانونی جنگ شروع کر دی ہے ۔ یہ لابی مختلف قانونی فورمز پر درخواستیں دائر کر رہی ہے ۔ ان درخواستوں کا واحد مقصد چوہدری ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈ کپ 2023 کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کو درپیش اہم مسائل کا فیصلہ کرنے کے لئے مناسب کیس بنانے سے روکنا ہے ۔ وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔ عدالت نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے مقرر کردہ بورڈ آف گورنرز کو بھی پی سی بی کے قوانین اور آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے دو ہفتوں میں بورڈ آف گورنر بنانے کا حکم دیا جو تین ہفتوں میں چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرائے گا ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ کمیٹی کے صدر نوید عباسی کی جانب سے ذکا اشرف کی بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">