صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر، ان کے بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف ایک شخص کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق وزیر ہاؤسنگ پنجاب اسد کھوکھر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ صوبائی وزیر کے گاؤں مانو وال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کیا گیا۔
شرقپور پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، بیٹے حمزہ اور بھیتجے حسن کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، حاجی اختر کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا۔
ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزمان نے قتل کیا تھا۔
یاد رہے کہ 6 ماہ قبل صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔