اسلام آباد(امتثال بخاری)وزارت ہاؤسنگ نے ملک بھر کے چار بڑے ہاؤسنگ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔رکے ہوئے منصوبوں پر تعمیراتی کمپنیوں کی سیکیورٹی ضبط کرکے دوبارہ ٹینڈر کر کے کام شروع کیا جاے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اتھارٹی اور پی ایچ اے کا بورڈ اجلاس وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع کی صدارت میں ہوا اجلاس میں بورڈ اجلاس میں ڈی جی طارق رشید نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ہمارے ہاؤسنگ کے منصوبے جن میں سکائی لائن چکلالہ ہائٹس لائف سٹائل ریزیڈنسیا لاہور جی 13 میں کشمیر ایوینیو اپارٹمنٹس کے منصوبے رکے ہوئے ہیں عوامی اور سرکاری ملازمین نے رقم جمع کروا رکھی ہے لہذا ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنا ضروری ہے وفاقی وزیر کو اجلاس میں بتایا گیا فلیٹس کے منصوبے جن میں چکلالہ ہائٹس کے 3144 سکائی لائن کے 3500 فائون لائف سٹائل پریزیڈنسیا کے 1258 اور جی 13 کشمیر ایوینیو اپارٹمنٹ 1467 فلیٹس کی تعمیر جاری تھی کہ مذکورہ کمپنیوں نے کام بند کر دیا ذرائع کے مطابق جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پروجیکٹ پر دوبارہ ٹینڈر کر کے کام دوبارہ شروع کیا جائے جبکہ تعمیراتی کمپنیوں کی سیکیورٹی ضبط کر لی جائے وفاقی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ زیر التوا سکیموں پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے دوبارہ جلد از جلد فلیٹس اور پلاٹ سرکاری ملازمین کے حوالے کیے جا سکے اس حوالے سے ڈی جی ایف جی ایچ اے طارق رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کمپنیوں کی سیکیورٹی ضبط کر کے چاروں منصوبوں کو دوبارہ ٹینڈر کر دیں گے اور آئندہ چند ہفتوں تک ان پر کام شروع ہو جائے گا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">