مشہ بروم بس سروس کے حادثے میں گرنے والی بس کے متاثرین کو 65 لاکھ مالیت کا انشورنس کا چیک ادا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس گلگت کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار 14 افراد جاں بحق اور 5 افرادشدید زخمی ہوگئے تھے۔
جس کے بعد مشہ بروم بس سروس میں انشورنس ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو مشہ بروم بس سروس نے فوری کارروائی کرکے ان کے متاثرین کے لواحقین کو الفاء انشورنس کمپنی سے فوری انشورنس دلوادی۔بس میں جاں بحق ہونے والے اور شدید زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔
بس میں شدید زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو بھی چار چار لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔اس حادثے میں جاں بحق والوں اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین نے الفاء انشورنس کمپنی اور مشہ بروم بس سروس کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر الفا ء انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جناب ڈاکٹر سید عارف حسین ٗ جنرل منیجر الفاء انشورنس کمپنی لمیٹڈ راولپنڈی جاوید چوہدری ٗ ڈائریکٹر مشہ بروم بس سروس سکردو نثار حسین اور جی ایم مشہ بروس بس سروس اختر عباس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔