کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد نے سال 2022-23 میں سمگلروں اور اعلی سیاسی و سماجی شخصیات اور بیوروکریٹس سے نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک ارب بارہ کروڑمالیت کی 217 گاڑیاں اور 72 متفرق سامان برآمد کیا

کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد نے سال 2022-23 میں سمگلروں اور اعلی سیاسی و سماجی شخصیات اور بیوروکریٹس سے نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک ارب بارہ کروڑمالیت کی 217 گاڑیاں اور 72 متفرق سامان جس میں ٹائر، کپڑا، چائے سمیت دیگر سامان قبضے میں لیا۔ کلیکٹر کسٹم کی ہدایت پر ایڈیشنل کلیکٹر جلال حیدر زیدی کی سربراہی میں کسٹم انسپکٹرزو ٹیم نے سمگلروں اور نان ڈیوٹی پیڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ سال 2022-23 میں سمگلروں اور اعلی سیاسی و سماجی شخصیات اور بیوروکریٹس سے 217 گاڑیاں قبضے میں لی اور289 مقدمات درج کئے۔ ذرائع کے مطابق جولائی میں 15، اگست میں 19، ستمبر میں 17، اکتوبر میں 18، نومبر سمیت جولائی 2023 تک مجموعی طورپر 822.21 روپے کی گاڑیاں قبضے میں لیں جبکہ متفرق سامان جن میں ٹائراوردیگر سامان شامل تھا اس کی مالیت 306.2ملین ہے اس طرح مجموعی طور پر کسٹم حکام نے ایک ارب بارہ کروڑ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لیا اس میں متعددسامان کسٹم نے نیلام بھی کردیاہے۔