یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا ہے۔اس حوالے سے ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔
یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔ذرائع کے مطابق فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر جون 2020ء سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔