انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔آج کاروباری ہفتےکے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپےکا ہوگیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔خیال رہےکہ انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتےکے دوران امریکی ڈالر 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 293 روپےکا ہوگیا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 17 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 45 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔