اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کسٹم افسران کی لوٹ مارکا سلسلہ زور پکڑ گیا ،،،پریشان امپورٹرز نے لاہور اور پشاور ڈرائی پورٹس کا رخ کر لیا ہے،،، امپورٹرز کو تنگ کرنے میں خاتون کسٹم انسپکٹر بھی شامل ہے ،،، رقم بٹورنے کے لیے پالشنگ ڈسک پرکوئی ٹیرف نہ ہونے کے باوجود بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی لگا دی،،،متاثرہ امپورٹر کے احتجاج کے باوجود کسٹم عملہ ہٹ دھرمی پر قائم ہے،،،امپورٹر کا سامان ڈرائی پورٹ پر لٹک کر رہ گیا،،،
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے امپورٹر حاجی نعیم نے چائنا سے لاکھوں مالیت کا سامان امپورٹ کیا،،، جس میں چائنہ پالشنگ ڈسک بھی شامل تھی،، سامان کی جی ڈی خاتون کسٹم افسر اپریزار ماریہ غفار کے پاس گئی ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر نے اس کو مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کرتے ہوئے 20 فیصد کسٹم ٹیرف لگا دیا،، جس پر امپورٹر نے احتجاج کرتے نشاندہی کی کہ سرکاری طور پر پالشنگ ڈسک پر حکومت کی جانب سے کوئی ٹیکس عائد نہیں ،،،تاہم خاتوں افسر نے ایک نہ سنی ،،،اور مزید سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس لگاتے ہوئے 30 لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ مزید کسٹم عملہ نے سامان کی کلیئرنس میں بھی لیت و لعل سے کام لینا شروع کیا،متاثرہ امپورٹر کے مطابق کسٹم عملہ کی بے حسی کے باعث اسے لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،،مزید سامان بھی کسٹم عملہ کے قبضے میں ہے،جس سے اس کا کاروباری نقصان ہو رہا ہے،، ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈارئی پورٹ عملہ کی جانب سے آئے روز امپورٹرز سے ناروا سلوک اور لوٹ مار کے باعث تاجراسلام آباد ڈرائی پورٹ سے سامان کلیئر کرنے سے گریزاں ہیں ،،،اور سہولت قریب ہونے کے باوجود لاہور اور پشاور ڈرائی پورٹ جانے کو ترجیح دینے لگے ہیں ،،جس سے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں مالیت کا نقصان ہو رہا ہے۔ امپورٹر کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود خاتون ڈپٹی کلکٹر اسلام آباد ڈرائی پورٹ کی جانب سے شکایات کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیئے جا رہے،،،مزید عملہ کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس سے امپورٹرز کو کاروبار جاری رکھنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">