سیاسی رابطوں میں تیزی،آصف زرداری آج چوہدری شجاعت کی عیادت کرینگے

سابق صدر آصف علی زرادری آج چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے اور آصف علی زرادری کے اعزاز میں چوہدری پرویز الہیٰ عشائیہ بھی دیں گے۔

سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے،  اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے بھی بڑھ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

 آصف زرادری سے ملاقات میں مونس الہی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔