پشاور یونیورسٹی میں طلباء تنظیم کے ارکان رکنیت سازی مہم کے دوران آپس میں لڑ پڑے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی رکنیت سازی مہم جاری تھی کہ اس دوران طلبا آپس میں ہی لڑ پڑے، طلبا کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر اقبال داوڑ نے بتایا کہ تنظیم کے سابق رکن وقار مروت نے رکنیت کی معطلی پر لڑائی کی۔
اقبال داوڑ کا کہنا تھا کہ وقار مروت کی رکنیت بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو سپورٹ کرنے پر معطل کی گئی تھی۔