فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو ون میں 800 پلاٹس کا قبضہ اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے اپارٹمنٹ پروجیکٹس میں ترقیاتی کاموں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات جناب مولانا عبدالواسع صاحب ہاؤسنگ اتھارٹی گرین انکلیو ون کے الاٹیز کوکل 800 پلاٹوں کا قبضہ دیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی طارق رشید کا کہنا ہے کہ قبضہ وصولی کے بعد الاٹیز نقشوں کی منظوری اورمکانات کی تعمیرکر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2009 سے جو الاٹیز قبضہ وصولی کا انتظار کر رہے تھے۔ہاؤسنگ اتھارٹی نے جو وعدہ ان سے کیا تھا اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل طارق رشیدنے بتایا کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا ذیلی ادارہ ایف جی ای ایچ اے جو کہ سرکاری ملازمین کو پلاٹ اور فلیٹس صرف لاگت پر مہیا کرتا ہے۔ایف جی ای ایچ اے نے چار اپارٹمنٹس پروجیکٹس کشمیر ایونیواسلام آباد، سکائی لائنز اسلام آباد،چکلالہ ہائٹس راولپنڈی،اور لائف سٹائل ریزیڈنسی لاہور جن کا آغاز 2020 میں ہوا اور 2022 میں سریا،سیمنٹ اور متفرق اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے رک گئے تھے۔ایف جی ای ایچ اے کے بورڈ نے کمیٹی کی سفارشات پر 27 ویں اجلاس منعقدہ 20 جولائی 2023 میں تمام پروجیکٹس کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور ترقیاتی کاموں کے دوبارہ آغاز کی منظوری دے دی۔بورڈ نے ہدایت جاری کی کہ قواعد و ضوابط کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔رکے ہو ئے تمام پروجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کا آغاز جلدی ہو جائے گا۔مزید برآں کیٹیگر ی سی کے اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز مؤرخہ 05اگست بروز ہفتہ بدست مبارک وفاقی وزیرہاؤسنگ و تعمیرات جناب مولانا عبدالواسع ہو گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">