وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے ٹھوس اقدامات کیئے ہیں۔انہوں نے کراچی میں ایوان صنعت وتجارت کراچی کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں اور ہرطرح کے کاروبار کیلئے ایک ہی شرح سے بجلی فراہم کی جائے گی ۔
وزیراعظم نے بتایاکہ وفاقی حکومت دس ہزار میگاواٹ کا شمسی توانائی کا ایک منصوبہ بھی شروع کررہی ہے جس میں غیرملکی سرمایہ کار بھی دلچسپی لے رہے ہیں ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ اس سے ملک میں مزید سرمایہ کاری لانے کیلئے سرمایہ کاروں کیلئے طریقہ کار نہایت بہتر اور آسان ہوجائے گا۔وزیراعظم نے سٹیٹ اورFBR سے بھی کہاکہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان سے تعاون کرے۔