وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ میرا خواب تھا کہ ہر غریب کے دہلیز پر ان کے اپنے گھر کی چابیاں پہنچاؤں اور اج اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کا وقت اگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو میں 813 پلاٹس کی پوزیشن لیٹرز دننے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن طارق رشید اور دیگر افسرانوی موجود تھے
اس موقع پر وفاقی وزیر نے الرٹیز کو پوزیشن لیٹرز دیے اس موقع پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈی جی طارق رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو پلاٹس اور فلیٹ صرف لاگت تر مہیا کرتا ہے
ہمارے پروجیکٹ میں چار اپارٹمنٹس پروجیکٹ ہیں جن میں کشمیر ایوینیو اسلام اباد سکائی لائن اسلام اباد چکلالہ ہائٹس راولپنڈی اور لائف سٹائل ریزیڈنسی ہے لاہور جن کا اغاز 2020 میں ہوا اور 2022 میں سریا، سیمنٹ اور متفرق سامان کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں جس وجہ سےکام رک گئے تھے ایف جی ایچ اے کے بورڈ نے کمیٹی کی سفارش پر 27 اجلاس میں ان کی منظوری دی تمام پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے اس موقع پر ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے الاٹیز کو پوزیشن لیٹرز بھی تقسیم کیے انہوں نے مزید کہا کہ بھارکہو بائی پاس کا اج افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کر دیا ہے جس کے بعد گرین انکلیو تک رسائی اسان ہو گئی ہے