سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ بیرون ممالک جن میں قطر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں کو لیز پر دننے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔گزشتہ دنوں حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو کو لیز پر دننے کے لیے فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد ائیرپورٹ کو 15 سال کے لیے لیز پر دیا جائے گا( آؤٹ سورسنگ )کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ابتدائی طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ کو لیز پر دننے کے لئے ٹینڈر جاری کردیاہے۔سی اے اے کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے 5 ہزار ڈالر فیس درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائے۔اسلام آباد ائیرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے بیرون ممالک جن میں قطر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں درخواستیں 8 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا تھاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے لیکن کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھاکہ آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیرپورٹس کو بیچا جارہا ہے، رن وے اور نیویگیشنل سسٹم آؤٹ سورس نہیں کیا جا رہا، اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی باری آئے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">